اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کورونا وبا کے دوران سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں جس پر سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
یاسین محی الدین، جو 2020 میں ملائیشیا کے وزیراعظم تھے، کوالالمپور کی عدالت نے 6 مقدمات میں فرد جرم عائد کی تھی۔
یاسین محی الدین سے ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نے تفتیش کی جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاسین محی الدین حکومت نے کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران تعمیراتی شعبے میں تعمیراتی ٹھیکیداروں کی مدد کے لیے ایک سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
یاسین محی الدین پر 195 ملین ملائیشین رنگٹ کی منی لانڈرنگ اور 51.40 ملین امریکی ڈالر کی بدعنوانی کا الزام ہے۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے بعد یاسین محی الدین بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے دوسرے سابق وزیر اعظم ہیں۔