نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر کا حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ، صارفین کا شدید رد عمل

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دوران پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں اپنے دو ٹوک تبصروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد کیوی کمنٹیٹر نے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ کے بارے میں نامناسب تبصرے کیے جس کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

سائمن ڈول کو فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئے سنا گیا، جب کہ انہیں ٹی وی پر جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا۔

 

سائمن ڈال نے کہا کہ حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور وہ شاندار ہیں! جب کہ ان کے ساتھی تبصرہ نگاروں کو ہنستے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر صارفین ڈول کے اس تبصرے پر تنقید کر رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں