194
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سے اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام فوبیا آج کے دور کا بنیادی مسئلہ ہے اور دنیا میں منظم طریقے سے اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے۔
اسلامو فوبیا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت پہلی بار اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
بلاول بھٹو کی یواین اسمبلی کے صدر سے ملاقات، کشمیر ، فلسطین میں مظالم کے حوالے سے گفتگو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے، دین اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، دنیا میں فاشسٹ پالیسیوں کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حجاب جیسے مسائل کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔ .
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں