اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان میں صحافیوں کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے
طالبان انتظامیہ کے مطابق دھماکا صبح ساڑھے 11 بجے بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں میں پانچ صحافی اور تین بچے شامل ہیں جب کہ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحقہوا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کونسا دہشت گرد گروپ ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں
افغانستان میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ جمعرات کو بلخ میں صوبائی گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کو ان کے دفتر میں دو ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، طالبان پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
افغانستان میں کلاس روم بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی: اقوام متحدہ
طالبان کے ترجمان حاجی زید کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ بلخ کے لیے نیا گورنر مقرر کرنے تک قندھار صوبے کے گورنر عارضی طور پر بلخ کو چلائیں گے۔