ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج

 اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی ہلاکت کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا گیا۔

  پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی ہلاکت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے  پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کے مطابق دوسرا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا، پہلے مقدمے کا تفتیشی افسر مدعی بن گیا، پولیس نے علی بلال کو ہسپتال لے جانے والے ملزم کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔بیان کے مطابق علی بلال عرف ظل شاہ کو سڑک کے بیچ میں جاتے ہوئے تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے بعد اسے زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔بیان میں کہا گیا کہ موت کی اطلاع ملتے ہی ڈالہ اسپتال سے فرار ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت تشدد، پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف 

ڈالا نجی کمپنی کے زیر استعمال تھا، کمپنی کے ڈائریکٹر راجہ شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے اور اطلاع دی۔ ایف آئی آر میں عمران خان، یاسمین راشد اور فواد چوہدری کو نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ علی بلال کی موت گزشتہ دنوں ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ علی بلال کی موت پولیس تشدد سے ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے اسپتال سے باہر نکلنے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو اسپتال سے باہر جانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی، حراست میں لیے گئے ملزمان میں عمر اور جہانزیب بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

ظل شاہ کے والد پر دبائو ڈالا جارہا،الیکشن روکے جارہے،کون اتنا طاقتور ہے جو یہ کر رہا ہے ؟عمران خان 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔