تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت تشدد، پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال پر تشدد کی تصدیق ہوگئی، علی بلال کی موت دماغ پر گہری چوٹ لگنے کے بعد شدید خون بہنے سے ہوئی، مقتول علی بلال کے جگر اور لبلبے میں خون کا جمع ہونا بھی موت کی وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دماغ میں خون جمع ہونے کے باعث علی بلال کا بلڈ پریشر انتہائی کم تھا، ان کے جسم کے حساس حصوں پر بھی تشدد کیا گیا، علی بلال کی کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

 

 

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی جس میں فرخ حبیب، اعجاز چودھری، حماد اظہر، اعظم سواتی، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، سمیت دیگر نے شرکت کی۔ عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر قائدین بھی شریک ہوئے۔

 

.

ہمیں فالو کریں