کینیڈا، ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں کو کچل دیا، 2 افراد ہلاک،9زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا میں ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیڈا کے شہر کیوبیک میں پیش آنے والے واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھی

شمال مغربی کیلگری میں ٹریفک حادثہ ، ڈرائیور کی حالت تشویشناک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 سال تھیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔؎

مزید پڑھیں

کیلگری رنگ روڈ پر حادثے کے بعد موٹرسائیکل سوار ہلاک: پولیس

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک نے پہلے فٹ پاتھ پر کھڑے کئی راہگیروں کو ٹکر ماری اور پھر تقریباً 500 میٹر دور جا کر دوسرے لوگوں کو بھی ٹکر ماری۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com