اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گورنر کے پی نے آج ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی اور ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں 28 مئی کے انتخابات کی تاریخ دے دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر اور گورنر کے درمیان آئین کے آرٹیکل 224 (2) اور سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے حکم کی روشنی میں انتخابات کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی۔صدر نے گورنر کو مشورہ دیا کہ وہ تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں
ڈاکٹر عارف علوی نے تجویز دی کہ چونکہ تقریبا 2 ہفتے گزر چکے ہیں، پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ طے کی جائے۔
صدر مملکت نے آئین کی پاسداری اور مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین نے مقررہ مدت میں انتخابات کو لازمی قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی ہے، اس لیے مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ ملک میں پارلیمانی جمہوریت مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہیں
اس ملاقات کے بعد آج گورنر حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں 28 مئی کے انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی ہے، 28 تاریخ کو کے پی میں انتخابات کی تاریخ تجویز کر دی ہے، صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں حالات سازگار ہیں؟ اس پر گورنر نے کہا کہ صورتحال سب کے سامنے ہے، مردم شماری کی ٹیموں پر حملہ ہوا، آپ سوچیں، دہشت گرد مردم شماری کے لیے نہیں نکلے تو انتخابی مہم کیسے چلے گی۔ لکی مروت بنوں اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔