250
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے سب کچھ دیا ہے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، ہم اپنے پیارے نبی کی امت ہیں، ہمیں اپنی حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہوگا۔
ممکنہ گرفتاری سے قبل جاری ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آئی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان جیل گئے تو قوم سو جائے گی۔ .
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آدمی اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے، آپ اس کے فیصلوں کو کبھی تسلیم نہ کریں، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، مجھے کچھ ہو جائے یا وہ مجھے مار دیں تو بدترین غلامی کو کبھی قبول نہ کریں۔