اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قانونی ٹیم سے مشاورت ،عمران خان کل عدالت میں پیش ہو نگے
تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عمران خان کےکل عدالت میں پیش ہو نے کی تصدیق کر ی
ذرائع کے مطابق عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں لیگل ٹیم نے مختلف قانونی آپشنز کے استعمال پر بات چیت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیم سے طویل مشاورت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خواجہ حارث، انتظار پنجوٹھہ، گوہر علی خان اور دیگر وکلا نے قانونی نکات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عمران خان کو قانونی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے اور سیاسی مقدمات درج کرنے سے روکنے کے لیے ہائی کورٹ جانے پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ سول جج کے حکم پر سیشن کورٹ میں وارنٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی 18 مارچ کو اسلام آباد میں پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ نمٹانے کی کوشش کی جائے گی جب کہ عمران خان کو ضلعی عدالت میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔