230
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کم آمدنی والے افراد کو 50 روپےلٹر تک پٹرول پر ریلیف دینے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدنی والے پیٹرولیم صارفین کے لیے پیٹرولیم ریلیف پیکیج پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدنی والے صارفین کو کم آمدنی والے غریب لوگوں کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک کے پیٹرولیم ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے۔
پٹرول 5 روپے لٹر مہنگا ۔وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم سبسڈی کے لیے 50 روپے فی لیٹر مختص کیے جائیں
وزیراعظم نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدنی والے لوگ استعمال کرتے ہیں اس لیے پیٹرولیم سبسڈی سے غریب عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا۔