اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ‘پولیس اہلکاروں کے حملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی، جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی نامزد کیا گیا۔
کیس کی درخواست عمران خان کی رہائش گاہ کے نگرا ن اویس احمد نے ریس کورس تھانے میں دی
زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں، تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں،مریم نواز
تفصیلات کے مطابق درخواست میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور، سی سی پی او لاہور صدیق کامیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضل کوثر، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، تھانہ سی آئی اے اور صدر کے ایس پیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے
زمان پارک آپریشن کس کے کہنے پر کیا گیا،تحریک انصاف پول کھول دیا
ذرائع کے مطابق درخواست میں لائسنس یافتہ اسلحہ اور گھر سے لے جانے والے سامان کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ حملے کے دوران پولیس ملازمین سے 50 ہزار روپے بھی چھین کر لے گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ‘کپڑے ، عملے کے کاغذات، اے ٹی ایم، پرفیوم، ہیئر ڈرائر مشین، 9 ایس ایم جی بندوقیں، دو پستول لے گئے ہیں درخواست میں قانونی اسلحہ کے لائسنس نمبر اور گولیوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔