پاک چین کا سی پیک کو وسعت دینے کیلئے منصوبے میں تیسر ے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو وسعت دینے اور علاقائی روابط اور تعاون کو بڑھانے کے لیے منصوبے میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے دو طرفہ سیاسی مشاورت (پی بی سی) کے تیسرے دورے کے بعد دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے سی پیک کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ جو دوطرفہ تعاون کا ایک اہم ستون ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ سے گہری ہوتی دوستی کی علامت ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور سیاسی و سیکورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت، اقتصادی و مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے، سیاحت  جیسے تعلقات کو وسعت اور مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین اعلیٰ سطحی روابط اور مذاکرات کے طریقہ کار کو بھی فروغ دیں گے اور مواصلات کے ذرائع کو مضبوط کریں گے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔

پاکستان اور چین کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com