ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز کب او ر کہاں ہونگے ،ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )   ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ تاریخوں اور مقامات کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے ورلڈ کے میچز کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جن مقامات کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں بنگلور، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور احمد آباد شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 46 دنوں میں 48 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ایک سال پہلے کر دیا جاتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ ابھی تک حکومتی منظوری کا انتظار کر رہا ہے جس میں دو بڑے مسائل ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکس چھوٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ویزا کلیئرنس ہیں۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کسی بھی ایونٹ کے میزبان ملک کو حکومت سے ٹیکس چھوٹ ملنی ہوتی ہے لیکن بھارتی ٹیکس قوانین آئی سی سی کی ضرورت کے مطابق ایسی ٹیکس چھوٹ کی اجازت نہیں دیتے، اگر بی سی سی آئی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئی سی سی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

براڈکاسٹ ریونیو پر 21.84% ٹیکس کی مد میں $116 ملین، جو BCCI اور دیگر تمام ممبر ممالک برداشت کریں گے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے 2014 میں آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کا معاہدہ کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ایونٹ کے لیے تمام رکن ممالک کی ٹیموں، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزوں کے یقینی اجراء سے متعلق خط تاحال جمع نہیں کرایا، جس کی یقین دہانی گزشتہ میٹنگز میں کی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com