184
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے یورپی یونین ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور زین قریشی بھی شامل تھے۔
آسٹریلوی سفیر کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کی قیادت نے یورپی ممالک کے سفیروں کو مختلف امور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
حکومت کے عمران خان کیخلاف اقدامات سے میری تشویش بڑھ رہی ہے، زلمے خلیل زاد
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کئی بار غیر ملکی میڈیا انٹرویو دے چکے اور دنیا کو بتا چکے ہیں ان کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں اس حوالے سے زلمے خلیل زاد کا دو بار بیان بھی آچکا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے