اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے مصدقہ آئین توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم الیکشن میں جانے سے نہیں ڈرتے، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم ایک لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں
الیکشن کا بڑا شوق چڑھا ہے، پہلے احتساب ہوگا پھر الیکشن ہونگے ،مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پاناما، ڈکیتی اور چوری کے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کوکسی نے انگلی تک نہیں اٹھائی، عمران خان جلسوں کی صورت میں عدالت پر حملے کر رہے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ لاڈلے والا سلو ک کیا جاتاہے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری سیاست ان سہولت کاروں کے گرد گھومتی ہے جن کی باقیات عدلیہ میں ہیں ۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تحفے بیچے آپ سچے ہیں تو عدالت میں جواب دیں
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان نے آئین توڑا لیکن انہیں بغیر سزا کے گھر جانے کی اجازت دی۔ آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل چھ لگتا ہے، عمران خان کے ساتھ لاڈ پیار والا سلوک کیوں؟ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر درخواست کیوں دائر نہیں کی؟ آئین توڑنے والے کے خلاف درخواست دائر نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے ریاست پر حملہ ہوا، آئین اور قانون کہاں بیٹھا تھا؟ ہمارے گھروں پر حملے ہوئے، ہم نے ہتھیار ڈال دیے، جھوٹی سزائیں بھگتیں، جھوٹے مقدمات میں 100 سے زائد پیشیاں ہوئیں، لیکن عمران خان کو تھوک کےحساب سے ضمانتیں دی جا رہی ہیں۔