170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے فارن ایڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیفنارنڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد اور کووِڈ کے چیلنجز میں پاکستان اور امریکا کا تعاون بھرپور رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاک بھارت مسائل کے حل کیلئے تعمیری سفار تکاری کی حمایت کرتے ہیں ، امریکہ
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ موسمیاتی سمارٹ ایگریکلچر اور معاشی ترقی کو مضبوط بنانے، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ڈیفنارنڈ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی معاونت، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں