354
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب کے جنوب مغرب میں ایک خوفناک بس حادثے میں کم از کم 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عسیر کے علاقے عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس پل سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے زائرین مکہ جا رہے تھے۔
حادثہ صوبہ عسیر اور ابھا شہر کو ملانے والی سڑک پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔
سعودی سول ڈیفنس اور ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی زائرین کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔