329
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب صدر مملکت نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
اٹارنی جنرل کا تقرر تک نہیں کر سکتی حکومت اتنی نااہل ہے ؟ سپریم کورٹ
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت تقرری کی منظوری دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔