اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بھی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر پھی پڑھیں
پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی مدد کریں ، صدر کا وزیر اعظم کوخط
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو پنجاب کے انتخابات ملتوی کرکے 8 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔ .
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے ہی اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ سول اور آرمڈ فورسز سٹیٹک ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں مالی اور اقتصادی بحران ہے، آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، حکومت کے لیے کے پی، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنا مشکل ہو جائے گا