برطانوی وزیر اعظم کی رائشگاہ تلاوت قرآن پاک اور آذان سے گونج اٹھی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی وزیر اعظم کیر سرکاری رہائشگا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں قرآن پاک کی پہلی تلاوت کے بعد اذان دی گئی اور مسلمانوں نے بطور مہمان روزہ افطار کیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے لنکاسٹر ہاؤس میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم ممتاز مسلم رہنماؤں کو دونوں مقامات پر مدعو کیا گیا تھا اور اذان، نماز اور قرآن پاک کی تلاوت کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین گریگ ہینڈز نے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ کی ترقی میں مسلمانوں کے تعاون کو تسلیم کیا۔

انہوں نے اسلام کو امن اور سلامتی کے مذہب کے طور پر سراہتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان اب برطانیہ کی مذہبی اور سماجی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔ لنکاسٹر ہاؤس میں منعقدہ پہلے افطار ڈنر میں برطانوی سیکرٹری خارجہ کیمی بیڈینوک اور بزنس منسٹر لارڈ جانسن نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے حاضرین کو رمضان کی مبارکباد دی اور برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی وزیر اعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرمعافی مانگنے کے باجود جرمانہ

وزراء نے لندن کو دنیا میں اسلامی مالیات کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جامعہ الازہر مصر کے امام شیخ ہانی سعد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اپنی تلاوت کلام پاک سے تمام حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ دونوں ایونٹس کی خاص بات معروف شیف سلیمان رضا اور اسپائس ویلج کے تیار کردہ روایتی پاکستانی کھانے تھے۔ مہمانوں نے لذیذ کھانوں اور منتظمین کی مہمان نوازی کو سراہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com