اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ا یران کو عالمی عدالت انصاف میں جزوی فتح حاصل ہوئی۔ عالمی عدالت انصاف نے بعض ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کے امریکی عدالتوں کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ نے ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
اطلاعات کے مطابق نقصانات کی رقم کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے 175 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی چھ پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کے ذیلی اداروں، ملائیشیا اور سنگاپور کی تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے اور ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں