172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔
کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد ہوا ہے۔
دبئی جانے والی پرواز کے مسافر قیصر رزاق کے ہینڈ بیگ سے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا گیا سونا برآمد کر لیا گیا۔حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90 ہزار امریکی ڈالر (ڈھائی کروڑ روپے سے زائد) ہے۔ ملزمان کے سامان کی سکیننگ کی گئی اور چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لے لیا گیا۔
ملزمان سونے سے متعلق کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کر سکے۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف انسداد اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے عامر شفیق کو تفتیشی افسر مقرر کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔