326
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان آن لائن بھی شرکت کریں گے
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور زیر التوا مقدمات کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور حکومت کی جانب سے فل کورٹ کے مطالبے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔