وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ 

 اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ، نواز شریف نے بھی توثیق کر دی ۔

حکمران جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے بینچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق غور کیا  گیا۔ اجلاس  کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی مجوزہ سماعت کے معاملے پر حکومتی تعاون سے متعلق مشاورت کے لیے رابطہ کیا۔

نواز شریف نے تجویز دی کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو 3 رکنی بینچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، 3 رکنی بینچ سے انصاف کی کوئی امید نہیں کیونکہ 3 رکنی بینچ میں ثاقب نثار سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ اجلاس میں مشاورتی بحث کے دوران تجویز دی گئی کہ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوں اور 3 رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کریں۔

سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی قیادت کی جانب سے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کی تجاویز بھی  آئیں جنہیں نواز شریف نے منظور کرلیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بینچ کے بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں، سیاسی قیادت کی اکثریت کے مطالبے کے باوجود فل بنچ کی تشکیل نہ کرنا خصوصی ایجنڈے کی علامت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com