313
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے چار سالہ بچے نے کتاب شائع کرکے مردوں کی کیٹیگری میں دنیا کے کم عمر ترین شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کتاب ‘دی ایلیفینٹ سعید اینڈ دی بیئر کی اشاعت کے وقت سعید راشد المہری کی عمر 4 سال 218 دن تھی۔
تنظیم کے مطابق اس ریکارڈ کی تصدیق کتاب کی 1000 کاپیاں فروخت ہونے کے بعد ہوئی۔ سعید راشد المہری کے مطابق وہ اپنی بہن سے متاثر ہیں۔ اس کی بہن کے پاس خواتین کے زمرے میں دو زبانوں میں کتاب شائع کرنے والے سب سے کم عمر شخص اور خواتین کے زمرے میں دو زبانوں میں کتابوں کی سیریز شائع کرنے والے سب سے کم عمر شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔