اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں گزشتہ روزتیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ کئی مقامات پر مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پاراچنار اور دیر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔
کاکول کے علاوہ بالاکوٹ 26، سیدو شریف 15، مالم جبہ 13، دروش 8، کالام 7، میر خانی، پٹن، چراٹ 6، باچا خان ایئرپورٹ 3، پشاور (سٹی 3، ایئرپورٹ 2)، چترال 2، اوکاڑہ، لیہہ۔ 18، مری 17، جوہر آباد، خانیوال 12، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی 7)، ساہیوال 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد 9، قصور 8، لاہور (سٹی 8، ایئرپورٹ 6) اور چکوال میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی۔
سرگودھا 6، جھنگ، ڈیرہ غازی خان 4، نور پور تھل 3، بھکر 2، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈی آئی خان، بہاولنگر، بہاولپور، اٹک 1، بلوچستان میں ژوب 10، بارکھان 3، کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ 13، سٹی 11) )، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 6، راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔