153
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف سامنے آگیا ہے۔
محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
محمدعامرکارکردگی دکھائیں ٹیم میں واپس لے آئینگے،چیف سلیکٹر
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی سلیکشن پالیسی بالکل واضح ہے اور کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب ڈومیسٹک کارکردگی سے مشروط ہوتا ہے۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جہاں تک محمد عامر کا تعلق ہے وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ اطلاعات ہیں کہ سلیکٹرز نے محمد عامر سے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کی تیاری کریں، کرکٹ پر توجہ دیں اور کوئی غیر ضروری بیان بازی نہ کریں۔
مزید پڑھیں