اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے مشکل وقت میں بہتر فیصلہ دیا
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اندر کسی نے نہیں کہا کہ ہم بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں، سب دلائل دینا چاہتے تھے، جمعہ بازار میں 85 رکنی کابینہ کا عدالتی فیصلہ مسترد نہیں کیا جاسکتا
عدلیہ کےبگھوڑےنواز شریف کی دردناک اورمایوس کن پریس کانفرنس خوداسکومنہ چڑھارہی تھی۔عدالت نےمشکل وقت میں بہترفیصلہ دیااورنظریہ ضرورت نہیں بنی3ججزپرریفرینس لانےایمرجینسی لگانےیامارشل لاء کی باتیں کرنےکےڈراؤنےخواب دیکھناچھوڑدیں۔ہفتےسےسعودی عرب کےسرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023
انہوں نے کہا کہ سو پیاز بھی کھائیں گے، سو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کا فیصلہ بھی مانیں گے۔ عدلیہ خود آئین کے تابع ہے، ملک کے تمام ادارے عدلیہ کے تابع ہیں شہباز شریف سوچیں کہ عدلیہ کا فیصلہ مانیں یا توہین عدالت پر نااہل ہو کر گھر جائیں۔
سپریم کورٹ کےاندر کسی نےنہیں کہاکہ ہم بائیکاٹ کرناچاہتےہیں سب دلائل دیناچاہتے تھے85 رکنی کابینہ کاجمعہ بازار سپریم کورٹ کافیصلہ مستردنہیں کرسکتی۔شہبازشریف حکومت نااہلی یا انارکی میں سےایک کے لیےتیار ہوجائیں۔سو پیاز بھی کھائیں گےسو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کافیصلہ بھی مانیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عسکریت پسند فورس کی ضرورت نہیں، رینجرز، ایف سی اور ایکس سروس مین ہی کافی ہیں۔ عدلیہ کے بھگوڑے نواز شریف کی دردناک اور مایوس کن پریس کانفرنس تھی