اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد کی حمایت کردی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔
بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کی گئی۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا کہ 3 ججوں کی بنچ کے اقلیتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے، ایوان نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے اس کی دوبارہ تحریر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں منظور ہونیوالی قرارداد کی حمائیت کردی آفس سے رہائش گاہ روانگی
روانگی سے قبل نواز شریف نے کارکنوں کے ساتھ گفتگو بھی کی
پارلیمنٹ میں تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے حوالے سے سوال
اس قرارداد کے حق میں ہوں،،ہارلیمنٹ نے… pic.twitter.com/nhiGX6EZ34
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) April 6, 2023
لندن میں نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر دفتر جانے سے قبل کارکنوں سے گفتگو کی، اس دوران سابق وزیراعظم سے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری سے متعلق سوال کیا گیا۔
سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اس قرارداد کے حق میں ہوں، پارلیمنٹ نے درست قرارداد پاس کی ہے ۔