اردوو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے وزارت خزانہ اور صوبائی حکومت سے کوئی خط و کتابت نہ کرنے اور سپریم کورٹ کو تمام صورتحال سے آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کے حوالے سے وزارت خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خط و کتابت نہیں ہو گی کیونکہ سپریم کورٹ نے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دیا تھا۔ جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اپنا کام کیا ہے، اب اگر باقی ادارے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو یہ سپریم کورٹ اور ان کا معاملہ ہے۔
الیکشن کمیشن کا حکومت کو رقم اور سکیورٹی کے لیے خط نہ لکھنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزیر خزانہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کے لیے واضح ہدایات ہیں، اس لیے کمیشن ان سے خط و کتابت نہیں کرے گا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزارت خزانہ کو براہ راست فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 17 اپریل تک سیلف مینجمنٹ اور سکیورٹی پلان کمیشن کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم وزارت خزانہ اور نگراں پنجاب حکومت کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے فنڈز فراہم نہ کیے تو سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ اگر پنجاب حکومت نے سیکیورٹی پلان فراہم نہیں کیا تو سپریم کورٹ کو اس بارے میں بتایا جائے گا کیونکہ الیکشن کمیشن نے اپنا کام کیا ہے۔ اب باقی اداروں کو اپنا فیصلہ کرنا ہے۔