الیکشن سے بھاگنے والی جماعت کی سیاست دفن ہوجائے گی،شہبازشریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگنے والی نہیں رہی ، جو جماعت الیکشن سے بھاگے گی اس کی سیاست دفن ہو جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لائرز کمپلیکس میں سپورٹس کمپلیکس نہیں ہے تو اسے شامل کیا جائے، خواتین اور مردوں کے لیے سوئمنگ پول بھی ہونا چاہیے۔ کامیابی کے لیے جدوجہد کی، وکلا کو کسی نے پلیٹ میں رکھ کر یہ مقام نہیں دیا، انہوں نے عدلیہ کی بحالی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ وکلاء سے زیادہ آئین اور قانون کی جنگ کسی نے نہیں لڑی۔ ، ہم سب عدالت کا احترام کرتے ہیں، 9 رکنی بنچ بنایا گیا اور آخر کار 3 رکنی بنچ رہ گیا، چار، تین پر بحث چل رہی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فل کورٹ کا مطالبہ مان لیا جاتا تو کسی کو اختلاف نہ ہوتا، قاضی فائز عیسیٰ بنچ کا فیصلہ سرکلر کے ذریعے کالعدم کیا گیا، کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ رہی، جو پارٹی بھاگے گی ا س کی سیاست دفن ہو جائے گی، ہم نے اپیل دائر کر دی ہے، معلوم نہیں، سیاسی جماعتوں کو فریق نہیں بنایا گیا، ہر سٹیک ہولڈر کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com