اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے کاغذات سے پی ٹی آئی کو کچلنا اور رہنماؤں کی گرفتاریاں لندن پلان کا حصہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے 144ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور پر جھوٹے مقدمات درج کرانا اور ان کی گرفتاری ان کا مقصد ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات سے قبل جعلی مقدمات کی کثرت اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے ذریعے کچل دیا جائے گا
عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے ان خطرناک مسخروں کو یہ احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کے خلاف جعلی مقدمات درج کر کے ملک کا امیج خراب کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ وہ بلاشبہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، اسی طرح حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتماد ہے، جب حکومت خود سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہے تو سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کریں گے
Chairman Imran Khan doing aftari in Zaman Park with Kids !! pic.twitter.com/Z5zU0bQfNN
— Musa Virk (@MusaNV18) April 7, 2023
قبل ازیں عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر میں دو خوبیاں ہوتی ہیں، ایک سچا انسان اور دوسرا انصاف پسند۔ کوئی لیڈر اس وقت تک عزت نہیں پا سکتا جب تک وہ سچا اور انصاف پسند نہ ہو
عمران خان نے کہا کہ سچ بولنے کے لیے بہادر ہونا ضروری ہے ، سچ بولنا آسان کام نہیں، سچ بولنا آپ کو مضبوط بناتا ہے، اللہ تعالی کے سامنے سچ بولنے والا سب سے زیادہ طاقتور ہے