173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈیکٹ کے مرتکب پائے گئے ہیں، اس لیے چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
سپریم کورٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ہر ذمہ دار ایک قدم پیچھے ہٹے ، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ
وکیل نے یہ شکایت پنجاب کے پی کے الیکشن کیس کی بنیاد پر دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات کے ازخود نوٹیفکیشن کی وجہ سے متنازعہ ہو گئی ہے، یہ بات عام ہے کہ چیف جسٹس نے گروپ بندی قائم کر رکھی ہے۔ ، چیف جسٹس نے گروپ بندی کو مدنظر ر کھ کر ایک بنچ تشکیل دیا ہے تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جا سکے۔