علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

علی امین گنڈا پور کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے حراست میں لے لیا جہاں سے انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پارتھانہ گولڑہ میں رجسٹرڈ ہے۔
دوسری جانب علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پولیس میں منتقلی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما ئوں نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو وکلا اور پولیس کے درمیان مذاکرات کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com