اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ادارے کو ابھی تک فنڈز نہیں ملے۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے لیے 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہونا ہے، فنڈز کی منظوری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔
بڑی عدالت ، بڑا فیصلہ، سپریم کورٹ نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا،دو ججز کا اختلاف
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے حکومت سے 21 ارب روپے مانگ لیے ہیں اور سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 10 اپریل تک فنڈز الیکشن کمیشن کو دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
30 نومبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کا 47 ارب میں سے 15 ارب کا مطالبہ منظور کیا جو عام انتخابات کے لیے نہیں تھا۔
اداروں نے تعاون نہ کیا تو سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا،الیکشن کمیشن
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم فراہمی پر وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کو توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور سرکولیشن سمری کے ذریعے فنڈز کی منظوری دی جا سکتی ہے۔