امریکہ کی جوہری آبدوزیں مشرق وسطیٰ میں تعینات

  اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایٹمی طاقت سے چلنے والی میزائل لے جانے والی آبدوز تعینات کر دی ہے۔

امریکی بحریہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ امریکی بحریہ نے ایک گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کر دی ہے جو مشرق وسطیٰ میں 154 ٹوما ہاک میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

خلیجی ملک بحرین میں مقیم امریکی 5ویں بحری بیڑے کے ترجمان کمانڈر ٹموتھی ہاکنس نے بتایا کہ ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوز امریکی ریاست جارجیا سے روانہ ہوئی اور جمعہ کو نہر سویز سے گزری۔ تاہم کمانڈر نے مشرق وسطیٰ میں یو ایس ایس فلوریڈا کے مشن یا اس کی حالیہ تعیناتی کی وجہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ خلیج فارس میں تنگ لیکن اہم آبنائے ہرمز پر گشت کرتا ہے جہاں سے تیل کی تمام کھیپوں کا 20 فیصد گزرتا ہے۔اس خطے میں یمن سے آبنائے باب المندب اور نہر سویز تک پھیلا ہوا بحیرہ احمر شامل ہے، اس کے علاوہ مصری آبی گزرگاہ جو مشرق وسطیٰ کو بحیرہ روم سے ملاتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com