ایک شخص کی100سےزائدشادیاں،تمام بیویاں ایک دوسر ےسےلاعلم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 4، 5، 6 یا زیادہ سے زیادہ 10 بار شادی کرنے کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہیں جس نے اپنی زندگی میں 100 سے زائد لڑکیوں کی شادیاں کیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام کے مطابق امریکی شہری Giovanni Vigliotto نے 1949 سے 1981 کے درمیان بغیر طلاق کے 105 سے زائد خواتین سے شادی کی اور ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ شادیوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جیوانی نے 27 امریکی ریاستوں اور 14 مختلف ممالک میں 100 سے زائد شادیاں کیں، اس شخص کی تمام بیویاں ایک دوسرے سے لاعلم تھیں۔رپورٹس کے مطابق اس شخص کا اصل نام جیوانی وگلیاٹو بھی نہیں تھا، اس نے جب بھی شادی کی تو اپنا نام بدل لیا۔ تاہم، اس کی شناخت ان کی آخری بیوی نے جیوانی وگلیاٹو کے نام سے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جوبائیڈن نے دوسری بیوی کو شادی کیلئےکیسے راضی کیا ؟جانیے دلچسپ راز

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکے سے شادی کرنے والا یہ امریکی شہری ہر شادی کے بعد اپنی بیوی کے زیورات اور دولت لے جاتا اور اپنی بیوی سے ملنے والے زیورات کو بازار میں بیچ کر اپنی اگلی بیوی کی تلاش شروع کر دیتا۔تاہم، Giovanni Vigliato کا برا وقت اس وقت شروع ہوا جب اس کی دھوکہ دہی کی سابقہ ​​بیوی، شیرون کلارک نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کیں ۔

اطلاعات کے مطابق، جیوانی کو بالآخر 28 دسمبر 1981 کو گرفتار کیا گیا اور 100 سے زائد لڑکیوں کے ساتھ شادی کا جھانسہ دینے کے بعد اس پر دھوکہ دہی اور دیگر کئی الزامات عائد کیے گئے۔مقدمے کی سماعت کے دوران، Giovanni Vigliato نے انکشاف کیا کہ اس کا اصل نام نکولائی پیروکوف تھا، اس کے ساتھ ساتھ اس نے دھوکہ دہی کے لیے 50 جھوٹے نام بھی استعمال کیے تھے۔

مزید پڑھیں

بھائی سے لڑائی بہن نے موبائل فون نگل لیا

اس نے پولیس کو 105 بیویوں کے نام اور پتے بھی دیئے۔ رپورٹس کے مطابق نکولائی پیروکوف کو 34 سال قید اور 336,000 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس نے 8 سال ایریزونا اسٹیٹ جیل میں گزارے لیکن 1991 میں 61 سال کی عمر میں برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com