ارد و ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج عمرہ ادا کرنے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دوپہر 2 بجے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ وہ رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، وہ 11 اپریل کو لندن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔
Pls bring these most special young men to meet me as I come back from Umra Insha Allah. Will be an honour & pleasure ❤️🤲🏼 https://t.co/QepcgeME8s
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2023
دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گویائی سے محروم بچے مریم نواز سے ملاقات کے لیے بے تاب ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ عمرہ سے واپسی پر خصوصی نوجوانوں کو مجھ سے ملنے لائیں، ان سے ملنا میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہوگی۔