اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی کابینہ کا ایک اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے جاری رہا جس میں الیکشن کمیشن کو رقم دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے، وفاقی کابینہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو رقم جاری کرنے سے متعلق دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔
سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو 2 کروڑ روپے ادا کیے جائیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم جاری کیا تھا