آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی ،آج کا دن پاکستان کی تاریخ کے لیے بہت اہم ہے، شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ قرارداد میں 10 اپریل کو یوم آئین منانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ ملک بھر میں ہر سال منایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر ایوان میں خصوصی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پاکستان کے آئین میں تمام اداروں کے فرائض واضح طور پر موجود ہیں۔

قرارداد میں 10 اپریل کو یوم آئین منانے کا اعلان کیا گیا ہے، ملک بھر میں ہر سال یوم آئین منایا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کے لیے بہت اہم ہے۔ 50 سالوں کے دوران 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں متعدد ترامیم کی گئیں اور بعض اوقات پاکستان کے آئین کو دوبارہ لکھا گیا۔
ایک ڈکٹیٹر کو 3 سال کی رعایت دی لیکن یہ آئین آج بھی زندہ اور سلامت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں، 1973 کے آئین نے پاکستان کو ایک جگہ پر رکھا، 1973 کا متفقہ آئین دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ مخلوط حکومت ایک ماہ بھی نہیں چل سکے گی لیکن آج مخلوط حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ ہم پاکستان کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ ۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا، مشکلات اور چیلنجز میں کوئی شک نہیں۔
قبل ازیں آئین کے پچاس سال مکمل ہونے پر ڈی چوک میں یادگار دستور کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com