اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے پیش رفت جاری ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے تکنیکی وفد تہران بھیجنے کے بعد اب ایران نے بھی اپنا وفد سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے جمعے تک سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے وفد سعودی عرب بھیجنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ کو مزید ہموار کرنا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ ہم جمعے تک وزارت خارجہ سے ایک وفد سعودی عرب بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب کی ایران کے بعد شام کیساتھ بھی تعلقات کی راہیں ہموار
اس سلسلے میں دو الگ الگ وفود جدہ اور ریاض جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2016 کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کر چکے ہیں جب کہ ایرانی صدر نے مرحوم شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی قبول کی تھی۔