259
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ ان کی طرف سے حلف کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان کا آئین عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان فرق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
بار کی شکایت کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو بھیج دی گئی ہے۔