اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان سے وکلا ء رہنمائوں کی ملاقات حمایت کی یقین دلایا ،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری بابر وحید نے دیگر وکلاء کے ہمراہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں سانگلہ ہل بار کے صدر محمد عمران مشتاق بٹالوی، سیکرٹری سانگلہ ہل بار خضر حیات، سابق صدر سانگلہ ہل بار علی حیدر چٹھہ، نائب صدر سانگلہ ہل بار محمد احمد، نائب صدر لاہور بار نے بھی خطاب کیا۔ میاں شرجیل۔ اور چوہدری غلام مرتضیٰ سابق نائب صدر لاہور بار ندیم ضیاء بٹ بھی موجود تھے۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عدیل اصغر ہاشمی، ملک بابر حسین، حمزہ ساجد چوہدری، زبیر علی اور میاں زبیر وحید نے بھی ملاقات کی۔ خود مختاری اور جمہوریت کے تحفظ اور استحکام کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا۔
زمان پارک میں میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نامور وکلاء کی خصوصی ملاقات ہوئی اور تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔