215
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اینٹی کرپشن راولپنڈی نے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل سمیت 7 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔
عامر محمود کیانی کے بیٹے فہد کیانی اور ایم این اے محمود باقی کو بھی اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ہے۔ عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت 7 افراد کو 13 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف محکمہ خزانہ کے کاغذات میں مبینہ طور پر ردوبدل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عامر کیانی اور عمران اسماعیل سمیت 7 افراد پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر سادہ لوح افراد سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عاصم عزیز کو بھی نامزد کیا ہے۔