اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان المبارک کے آخر تک یہودیوں اور سیاحوں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی کا حکم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جاری کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آخری عشرے میں مسجد الاقصی میں یہودی داخل نہ ہوں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں آنے پر پابندی عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی پولیس کاطلوع آفتاب سے قبل مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ
واضح رہے کہ 5 اپریل کو رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا، حملے میں متعدد فلسطینی زخمی او ر سینکروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ رواں سال اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 96 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں