اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آزاد کشمیر میں قائد ایوان کا انتخاب ،گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، متحدہ اپوزیشن نے بھی جوڑ توڑ کا عمل شروع کردیا ہے
تحریک انصاف کے سابق صدر نے پارٹی سے بدلا لینے کی ٹھان لی بیرسٹر سلطان نے پیپلزپارٹی کے نو ووٹ دلوانے کی یقین دہانی کرادی
یہ بھی پڑھیں
سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی
تحریک انصاف کے سات ممبران اسمبلی کا اپنی قیادت سے رابطہ منقطع ہے ، یادرہے کہ جب تنویر الیاس کو وزیر اعظم بنانا مقصود تھا تو اس وقت تحریک انصاف پاکستان کے اہم رہنما علی امین گنڈا پور نے اہم کردارادا کیا تھا اور انہوں نے وزیر اعظم کے انتخاب سے کچھ دن قبل تحریک انصاف کے تمام ایم ایل ایز کو ایک ہوٹل میں ٹھہرائے رکھا اور ووٹنگ والے دن انہیں قانون ساز اسمبلی بھیجا،اب موجودہ صورتحال میں علی امین گنڈا پور بھی گرفتار ہیں تو تحریک انصاف کو مشکل صورتحال کا سامنا ہےجس کا فائدہ متحدہ اپوزیشن ضرور اٹھائے گی
یہ خبر بھی پڑھیں
تنویر الیاس اور آصف زرداری کی دبئی میں خفیہ ملاقات کا امکان
گزشتہ دن بھی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے اپنی قیادت سے ملاقا ت اوراہم ہدایات لے کر آزاد کشمیر واپس روانہ ہوئے شنید ہے کہ آزاد کشمیر میں جیا لا وزیر اعظم بنایا جائے گا جبکہ خواجہ فاروق کے حوالے سے پارٹی میں اختلاف ہیں سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی ڈس کوالیفکیشن کے باعث تحریک انصاف آزاد کشمیرمیں بھی مسائل کا شکار ہوگئی ہے