اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل میں مسلسل بارش نے شہر کو کئی فٹ پانی میں ڈبو دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرقی علاقوں میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
موسلا دھار بارش کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک جام ہوگیا، شہر کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسکول جمعہ تک بند کردیئے گئے، پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں سے نکالا جارہا ہے، شہر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ساحلی شہر فورٹ لاڈرڈیل کی سڑکیں کھدائی سے ڈھکی ہوئی ہیں، فورٹ لاڈرڈیل ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 400 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،
رن وے پر پانی خشک ہونے سے ایئرپورٹ آج کے لیے بند ہے۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق، فورٹ لاڈرڈیل میں 24 گھنٹوں کے دوران 635 ملی میٹر بارش ہوئی، جو ایک ہزار سال میں سب سے زیادہ بارشوں میں سے ایک ہے۔دوسری جانب فلوریڈا کے شہر میامی میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں طویل خشک سالی کے ساتھ طوفانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شدت موسمیاتی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔