268
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے فون پر رابطہ کیا اور گزشتہ ماہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی پرچم اتارنے اور خالصتان کا جھنڈا لہرانے کے حوالے سے بات چیت کی۔
نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم سے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرایا تھا۔سکھ تنظیم دل خالصہ نے ہندوستانی جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگانے کی ذمہ داری قبول کی۔