204
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کو مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قاسم سوری کی بطور سینئر نائب صدر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ میں چیئرمین عمران خان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے نئی ذمہ داری سونپی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ میں گزشتہ 26 سال کی طرح کپتان کے وفادار سپاہی کی حیثیت سے آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔